لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہےکہ انشا اللہ بہت جلد جنرل الیکشن ہوں گے اور نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد صفدر نے کراچی میں خواتین پر لاٹھی چارج کی مذمت کی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم ملک کو بہت جلد نئے انتخابات کی طرف لےکر جارہی ہے ، انشا اللہ بہت جلد جنرل الیکشن ہوں گے اور نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان سڑکوں پر آئے تو یاد رکھیں ایک سٹرک اڈیالہ جیل بھی جاتی ہے۔