پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اور تاریخی معاہدہ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انسداد بدعنوانی پر تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جدہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس میں بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور غیرقانونی اثاثوں کی واپسی کے امور شامل ہیں۔

نیب اور نزاہہ کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تعاون پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔


مفاہمتی یادداشت باہمی قانونی معاونت کے فروغ کےلیے اہم سنگ میل ہے۔ نزاہہ کے صدر مزین الکحموس نے نیب کی کارکردگی پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب کی بدعنوانی کیخلاف اصلاحات سے 6.4ٹریلین روپےکی ریکوری ہوئی۔

چیئرمین نیب نذیر احمد نے سعودی قیادت کے انسداد بدعنوانی اقدامات کو سراہتے ہوئے نزاہہ کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

پاکستانی عوام کو سرزمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت ہے،1960 کی دہائی سے دفاعی تعاون پاکستان سعودی تعلقات کا بنیادی ستون رہا ہے، دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کی خطے میں سلامتی، امن اور مضبوط دفاعی تعاون کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک میں سے کسی ایک پر بھی کی جانے والی جارحیت کو دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا جس سے باہمی اعتماد اور مشترکہ دفاع کے عزم کی وسعت واضح ہوتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*