وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو فون!

اسلام آباد (9 اکتوبر 2025) صدر زرداری سے ن لیگ کے وفد کی ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو فون کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مریم نواز کے بیان سے شروع ہونے والی کشیدگی اب ختم ہو چکی ہے۔ آج وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کو فون کیا۔ جس میں کئی اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم اور بلاول بھٹو میں سیاسی صورتحال، سیلاب اور خارجہ پالیسی پر بات چیت ہوئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے بطور وزیر خارجہ بہترین کام کیا ہے اور اس کا صلہ پاکستان کو عالمی کامیابیوں کی صورت میں ملا ہے۔


دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سیاست میں الزام تراشی ختم کرنا ہوگی اور اس کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب ن لیگ کے اعلیٰ سطحی وفد نے نوابشاہ میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں گلے شکوے کے بعد باہمی اختلافات ختم کرنے اور مفاہمت وتعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*