11 اکتوبر سے دودھ کتنے روپے فی لیٹر ہوگا؟ ڈیری فارمر نے بتا دیا

ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر کل تک نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو 11 اکتوبر سے دودھ 300 روپے فی لیٹر بیچیں گے۔

ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت 270 سے 280 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے اگر کل تک نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو 11 اکتوبر سے دودھ 300 روپے فی لیٹر فروخت کریں گے۔

ڈیری فارمر کا کہنا ہے کہ ہم نے ماضی میں بھی اپنی مرضی کی قیمت پر دودھ فروخت کیا ہے، 15 ماہ سے دودھ کی قیمت نہیں بڑھائی، کمشنر تین ماہ سے ٹال مٹول کررہے ہیں۔

چند روز قبل ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تقریباً پورے پاکستان میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے زائد ہے، تاہم سندھ حکومت چاہتی ہے کہ موجودہ قیمت برقرار رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا، کمشنر ہاؤس میں ہونے والی میٹنگز میں طے پایا ہے کہ پہلے دودھ کا معیار چیک کیا جائے گا اور اس کے بعد قیمت مقرر کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی مسلسل ڈیری فارمرز سے رابطے میں ہیں اور ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں مختلف محکموں کے افراد شامل ہیں تاکہ مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جا سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*