
اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے اقصی ملین مارچ کے اعلان پیش نظر شہر بھر میں سکیورٹی سخت کردی گئی اور کنٹینرز پہنچا دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے کل امریکی سفارت خانے تک اقصی ملین مارچ کے اعلان پر راولپنڈی اسلام اباد پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات انتظامات کردیئے گئے اور پلان جاری کردیا گیا۔
ملحقہ راستوں کی بندش پولیس کی بھاری نفری تعینات کیے جانے کے پلان پر عمل درامد شروع کردیا گیا۔
مری روڈ کے مختلف علاقوں فیض اباد آئی جے پی روڈ سمیت اسلام آبااد کے ملحقہ راستوں پر کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی۔
مری روڈ فیض آباد کے ہوٹلز خالی کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے ہیں، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے راستے تاحال کھلے رکھے گئے ہیں تاہم صورتحال کو دیکھتے ہوئے راستے بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مذہبی سیاسی جماعت کے ملین مارچ کو تاحال اجازت نہیں دی گئی ، جس کے پیش نظر راولپنڈی پولیس کی جانب سے پیشگی اقدامات پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے
جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس بند کیے جانے کی تجویز پر بھی غور جاری ہے جبکہ مریڑ چوک لیاقت باغ کمیٹی چوک چاندنی چوک رحمان اباد سکتھ روڈ ڈبل روڈ کے ملحقہ راستوں پر بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات اور کنٹینر رکھے جائیں گے۔
اس سلسلے میں سی پی او خالد ہمدانی کی زیرصدارت امن و امان پر سینئر پولیس افسران کا اجلاس ہوا، جس میں انھوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، کسی کوسڑک بلاک یا ٹریفک میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ احتجاج کی آڑمیں پرتشددسرگرمی کوبرداشت نہیں کیاجائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، راولپنڈی پولیس کسی بھی صورتحال سےنمٹنے کیلئے پرعزم اور تیار ہے، املاک یاقانون نافذکرنیوالے اداروں پرحملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی راولپنڈی پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران ڈنڈو سوٹوں غلیلوں اور غنچوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی تھی۔
