
پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے موٹروے ایم-5 پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے وہاڑی سے کراچی لے جائے جانے والے 4 ہزار کلوگرام مردہ مرغی کا گوشت برآمد کر لیا۔
پی ایف اے حکام کے مطابق یہ مضر صحت گوشت کراچی کے مختلف ہوٹلوں میں استعمال کے لیے بھیجا جا رہا تھا۔
ترجمان پی ایف اے نے بتایا کہ غیر قانونی سپلائی میں ملوث دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔
اتھارٹی نے فوری طور پر برآمد شدہ گوشت کو تلف کر دیا تاکہ یہ مارکیٹ میں داخل نہ ہو سکے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ تقریباً 90 ٹن مردہ اور بیمار مرغیوں کا گوشت وہاڑی میں تیار کیا گیا تھا اور مختلف ترسیلات کے ذریعے کراچی منتقل کیا جا رہا تھا۔