پاکستان میں ٹماٹر کی قیمت 400 روپے کے قریب پہنچ گئی

پاکستان میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 350 سے 400 روپے کے قریب پہنچ گئی۔

ٹماٹر کا استعمال کھانے میں روزمرہ استعمال ہوتا ہے کچھ لوگ ٹماٹر مہنگا ہونے کی وجہ متبادل کے طور پر دہی کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

سبزی فروشوں کی مانی پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔


ٹماٹر ایک ماہ قبل 20 روپے کلو فروخت ہورہا تھا اب اتنا مہنگا ہوگیا ہے کہ پوش علاقوں میں قیمت 400 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔

پنجاب اور کے پی میں سیلاب سے فصلیں تباہ ہوگئیں جس کی وجہ سے ٹماٹر نہیں آرہا صرف واحد بلوچستان ہے جہاں سے ٹماٹر کی سپلائی پورے ملک میں ہورہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سیزن میں ٹماٹر کی قیمت کم سے کم 15 سے 20 روپے کلو اور زیادہ سے زیادہ 40 روپے کلو ہوجاتی ہیں۔

صوبے سندھ میں آئندہ دو ماہ تک ٹماٹر کی قیمتیں بلند ترین سطح پر رہیں گی جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں قیمتوں کو کم کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*