
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا۔
سائٹ سپر ہائی وے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران قبضہ مافیا نے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملہ کردیا اور اسسٹنٹ کمشنر اور ٹیم کا گھیراؤ کرلیا۔
اینٹی انکروچمنٹ فورس اور قبضہ مافیا کے دوران شدید فائرنگ ہوئی، قبضہ مافیا کی جانب سے تجاوزات ٹیم پر شدید فائرنگ اور پتھراؤ بھی کیا گیا۔
قبضہ مافیا نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی تباہ کردی، ڈی سی ویسٹ کے حکم پر انسداد تجاوزات آپریشن کیا جارہا تھا۔
قبضہ مافیا کی جانب سے سائٹ سپر ہائی وے کی زمین پر قبضہ کیا گیا تھا، آپریشن کے دوران بڑے رقبے کو واگزار بھی کروالیا گیا تھا۔
فائرنگ اور پتھراؤ کی وجہ سے ٹیم کو پیچھے ہٹنا پڑا اور پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی۔
