بلدیہ عظمی کراچی کا شہر میں بڑے پیمانے پر پارکس بنانے کا اعلان ، ٹینڈر نوٹس جاری

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کی خوبصورتی اور بہتری کے لیے سڑکوں اور شاہراہوں کے اطراف بڑے پیمانے پر پارکس بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنا اور ماحول کو خوشگوار بنانا ہے۔

ٹینڈر نوٹس کے مطابق، کڈنی ہل پارک کی تعمیر کے لیے تقریباً 20 کروڑ روپے جبکہ گٹر باغیچہ کی تعمیر کے لیے 14 کروڑ 73 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کے ایم سی نے منصوبوں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے اور جلد ہی تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*