بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ناتھا خان پل کے متبادل سڑک کی تعمیر کا فیصلہ

ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے اقدام کیا جا رہا ہے، بار بار لوہے کی چوری سے پل کی مسلسل مرمت کی ضرورت پیش آتی ہے: میئر کراچی— فوٹو:فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) نے ناتھا خان پل کے متبادل سڑک کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق میئر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ انجینئرنگ کو ناتھا خان پل کا متبادل راستہ بنانے کی ہدایات کردی۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے اقدام کیا جا رہا ہے، بار بار لوہے کی چوری سے پل کی مسلسل مرمت کی ضرورت پیش آتی ہے۔

میئر نے افسران کو ہدایت کی کہ  تفصیلی سروے ایک ہفتے کے اندر مکمل کیا جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*