پاکستان کی معیشت کے لیے تاریخ ساز خوشخبری

اسلام آباد : ریکوڈک منصوبے کیلئے 3.5 ارب ڈالر فنانسنگ معاہدہ طے پاگیا ، ڈونرز ایجنسیز کی جانب سے  4سے5 سال کا گریس پیریڈ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ریکوڈک منصوبے 6ڈونرز ایجنسیز کے ساتھ 3.5 ارب ڈالر فنانسنگ معاہدہ طے پا گیا، جن میں یو ایس ایگزم بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور دیگر 11 بین الاقوامی مالیاتی ادارے شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 45 سے 90 دن میں معاہدے کی شرائط پوری ہونے کے بعد فنڈنگ کا آغاز ہوگا، جب کہ ڈونر ایجنسیز کی جانب سے 4 سے 5 سال کا گریس پیریڈ دیا جائے گا جبکہ قرض کی واپسی آئندہ 12 برسوں میں مکمل کی جائے گی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد کے دو ماہ بعد فنانسنگ کی پہلی قسط موصول ہونے کا امکان ہے۔ منصوبے کی 4.2 ارب ڈالر کی مالی ذمہ داری بیرک گولڈ، حکومتِ بلوچستان اور ریاستی اداروں پر ہوگی، جن میں او جی ڈی سی ایل (OGDCL) اور پی پی ایل (PPL) شامل ہیں۔

مالیاتی ڈھانچے کے تحت بیرک گولڈ کو 55 فیصد ایکویٹی مارجن، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کو 27.7 فیصد، جبکہ حکومتِ بلوچستان کو 16.6 فیصد ایکویٹی مارجن ملے گا۔

ذرائع کے مطابق منصوبے کی مجموعی نظرثانی شدہ لاگت 7.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو پہلے 3 ارب ڈالر کی ایکسٹرنل فنانسنگ کے تخمینے سے تقریباً 46 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔ لاگت میں اضافے کی بنیادی وجوہات مہنگائی اور آپریٹنگ اخراجات میں اضافہ ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اگر منصوبے کی لاگت میں مزید اضافہ ہوا تو دوبارہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) سے منظوری لی جائے گی۔

ریکوڈک منصوبے کی پہلی پروڈکشن 2028 کے آخر تک شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ منصوبے کی متوقع عمر 37 سال بتائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے منصوبے سے 90 ارب ڈالر کا آپریٹنگ کیش فلو اور 70 ارب ڈالر کا فری کیش فلو متوقع ہے، جس سے پاکستان کو تقریباً 53 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*