کراچی میں بھتہ خوری کے بڑھتے ہوئے واقعات، آئی جی سندھ کا رد عمل

کراچی(8 اکتوبر 2025): آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شہر قائد میں بھتہ خوری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر رد عمل دیا ہے۔

اے آئی جی آپریشنز نے کراچی میں مختلف جرائم سے متعلق رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی، جس کے مطابق رواں سال کراچی میں مجموعی طور پر 118 بھتہ خوری کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 44 کیسز بھتہ خوری سے متعلق جن پر باقاعدہ تحقیقات کی گئیں، 74 شکایات کاروباری ذاتی تنازعات و لین دین کی تھیں ان میں سے بھتہ خوری کے 44 کیسز میں سے 39 کو حل کر لیا گیا۔


ترجمان کا بتانا ہے کہ کیسز میں 78 ملزمان کی شناخت، 43 گرفتار، 5 پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے، 10 دنوں میں 4 بھتہ خور پولیس مقابلے میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اغوا کے 34 کیسز میں 46 اغوا کار گرفتار، 2 ہلاک ہوئے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بھتہ خوری کے واقعات پر رد عمل میں کہا کہ صوبے میں امن و امان اور کاروباری ماحول کے استحکام کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ معیشت کے استحکام میں رکاوٹ بننے والے عناصر کیخلاف ماضی میں بھی کارروائی کی گئی ہے، آئندہ بھی بلاتفریق سخت کارروائی کی جائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*