پشاور میں صنم جاوید کے مبینہ اغوا کی تحقیقات شروع

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کی تحقیقات شروع کردی گئی اور خاتون دوست سمیت سول آفیسرز میس کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے بیانات لے لئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کے واقعے سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور سول آفیسرز میس کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے بیانات قلمبند کیے۔


پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے لیے متعلقہ ادارے کو درخواست بھی ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے مقدمہ درج کرانے والی صنم جاوید کی خاتون دوست کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا ہے۔

ترجمان وزیرِاعلیٰ کے مطابق علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ تمام حقائق جلد از جلد سامنے لائے جا سکیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*