ڈائریکٹر جنرل پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر (پی اے اے) کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا

07 اکتوبر 2025

کراچی- پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل ائیر وائس مارشل ذیشان سعید نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں جدید ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کردیا۔

یہ ڈیٹا سینٹر پی اے اے کے ڈیجیٹل ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے جو ہیڈکوارٹرز سمیت کراچی ایئرپورٹ آپریشنز اور دیگر ہوائی اڈوں کے ڈیٹا کو ایک جگہ پر دستیاب بنائے گا، جس سے آپریشنل کارکردگی، ریئل ٹائم فیصلوں اور سروسز میں مزید بہتری آئے گی۔

افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے پراجیکٹ ٹیم اور افسران سے غیر رسمی تبادلۂ خیال کیا اور منصوبے کی تکنیکی و عملی افادیت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے منصوبے میں شامل تکنیکی عملے کی محنت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

یہ منصوبہ مستقبل میں مسافروں کی سہولیات جیسے ای گیٹس، فری وائی فائی اور فائیو جی کنیکٹیوٹی جیسے اقدامات پر عملدرآمد کو مزید تیز کرے گا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ٹیم کے دیگر ارکان کو شیلڈز پیش کی گئیں۔ ائیرپورٹ مینیجر سمیت جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*