کراچی: سمندر میں ڈوب کر بیٹا جاں بحق، باپ کو بچالیا گیا

جاں بحق نوجوان اور بیہوش شخص باپ بیٹا بتائے جاتے ہیں اور پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر ہیں، ڈاکس پولیس

کراچی: ابراہیم حیدری کے قریب گہرے سمندر میں ڈوب کر بیٹا جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے قریب گہرے سمندر میں ڈوب کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے شخص کو نیم بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ سرفرازعلی شیخ کے نام سے کی گئی، بیہوش ہونے والے شخص کی شناخت 55 سالہ دیدار علی شخ کے نام سے کی گئی۔

جاں بحق نوجوان اور بیہوش شخص باپ بیٹا بتائے جاتے ہیں اور پیشے کے لحاظ سے ماہی گیر ہیں، ڈاکس پولیس نے گہرے سمندر میں پیش آئے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*