حالیہ جنگ میں بھارت کے 7 طیارے تباہ ہوئے، اس کا ذکر امریکی صدر نے بھی کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں بھارت پاکستان کا کوئی طیارہ نہیں گراسکا جبکہ بھارت کے 7 طیارے تباہ ہوئے۔

غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری حکمت عملی مؤثر،کارگرپلیٹ فارمز اور پاکستانی ٹیکنالوجی کوشامل کرنا رہی ہے، ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی کےحصول کے لیے تیار رہتے ہیں چاہےمقامی ہویامشرقی یامغربی ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے ہتھیاروں کی دوڑمیں شامل نہیں اور نہ ہی پاکستان نےکبھی بھی اعدادو شمار اور حقائق سےکھیلنے یاچھپانے کی کوشش کی، ہمارا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلے میں نہایت کم ہے اور ہمارے پاس لامحدود وسائل نہیں ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں بھارت ہمارا کوئی طیارہ نہیں گراسکا جبکہ تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تعداد 7 ہے اور  یہ وہی عدد ہے جس کاذکر امریکی صدر نےگزشتہ ہفتے اپنی تقریر میں کیا تھا۔

اس انٹرویو میں معرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں اورافواج میں شامل چینی پلیٹ فارمزکی مؤثرکارکردگی کی بھی توثیق کی گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*