کراچی : گھر میں کام کرنے والی ماسیاں 3 کروڑ کا سونا لوٹ کر فرار

کراچی : گلستانِ جوہر میں گھر میں کام کرنے والی ماسیاں 3 کروڑ کا سونا لوٹ کر فرارہوگئیں، ساتھیوں کی مدد ماں بیٹی کویرغمال بناکر لوٹ مار کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک 15 میں دن دہاڑے ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی، جہاں گھر میں کام کرنے والی دو ماسیوں نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے تقریباً تین کروڑ روپے مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئیں۔

پولیس نے بتایا کہ تین مسلح ملزمان کام کرنے والی ماسیوں کے ساتھ گھر میں داخل ہوئے اور وہاں موجود ماں بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا کر باندھ دیا ، جس کے بعد ملزمان 79 تولہ سونا، ملکی و غیرملکی کرنسی لوٹنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔


واقعے کے بعد گلستان جوہر پولیس نے شک کی بنیاد پر گھریلو ملازمہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واردات کی منصوبہ بندی اندرونی معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جبکہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ واردات میں ملوث ہو سکتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*