کراچی میں بڑھتے جرائم پر پولیس حرکت میں آگئی — پولیس چیف نے شہر بھر کے افسران کو طلب کرلیا، سخت کارروائیوں کے احکامات جاری

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں بگڑی صورتحال پولیس چیف نے شہر بھر سے افسران کو طلب کرلیا’ کرائم پر جائزہ اجلاس ہوا’ تینوں تعینات ڈی آئی جیز سمیت شہر بھرمیں کام کرنے والے افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔ تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی’ پولیس چیف نے جرائم کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے ‘ اسنیپ چیکنگ بڑھانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں کرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، جن میں ڈی آئی جی ایسٹ ڈاکٹر فرخ لنجار’ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا’ ڈی آئی جی ضلع غربی عرفان علی بلوچ’ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر’ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا’ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی’ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز’ شعیب میمن’ ایس ایس پی اے وی ایل سی /ایس آئی یو امجد شیخ’ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی’ ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی’ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز’ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی توحید الرحمن میمن’ایس ایس پی انویسٹی گیشن فتح شیخ’ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ اور سینٹرل سمیت دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈی آئی جی سی آئی اے اور تینوں زونز کے ڈی آئی جیز نے تفصیلی رپورٹس پیش کیں جن میں جرائم کی شرح، پولیس اقدامات، مقدمات کی پیش رفت اور درپیش چیلنجز شامل تھے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجلاس میں پولیو مہم کی سیکیورٹی، مختلف اضلاع میں جرائم کی صورتحال، اور تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔منشیات، گٹکا ماوا، اسٹریٹ کرائم، ہاؤس رابریز اور گاڑیوں کی چوری و دیگر جرائم کے خلاف جاری کارروائیوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ایڈیشنل آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مزید مؤثر اقدامات کئے جائیں۔کراچی پولیس چیف نے کہا کہ کومبنگ، اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز کو مزید فعال بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو پُرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*