ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک نومبر کے بعد بھی ذمہ داریاں انجام دیں گے، سیکیورٹی ذرائع

لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک نومبر کے بعد بطور ڈی جی آئی ایس آئی اور این ایس اے ایڈوائزر کے طور پر خدمات جاری رکھیں گے

راولپنڈی:
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت وہ نومبر کے بعد بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے جبکہ اُن کی مدت ملازمت نومبر میں ختم ہورہی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر نومبر کے بعد بھی بدستور کام کرتے رہیں گے۔

اس کے علاوہ وہ نیشنل سییکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

سیکیورٹی ذرائع کے بیان سے لگتا ہے کہ حکومت نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کا حتمی اعلان یا نوٹی فکیشن فی الوقت جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ستمبر 2024 میں لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد لیفٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔

معمول اور روایت کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اعلامیہ وزیراعظم آفس کی جانب سے بھی جاری کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک کو اپریل 2025 میں نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*