معروف عالم دین پر قاتلانہ حملہ

پاکستان کے معروف عالم دین اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن معروف عالم دین مولانا قاضی نثار احمد پر شدید قاتلانہ حملہ ہوا، جس سے ان کو دو گولیاں لگیں جو فوری طور آپریشن کر کے نکال دی گئیں۔

حملے میں ان کے ساتھ چار محافظ بھی شدید زخمی ہوئے جس میں دو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور انتہائی نگہداشت میں ہیں اور ان کا علاج ہے۔

اس واقعہ پر قائدین وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق،ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری، نائب صدور مولانا عبیداللہ خالد، مولانا سید سلیمان بنوری، مولانا سعید یوسف، صوبائی نظماء واراکین مجلس عاملہ نے قاضی نثار احمد پر حملہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ قرار دیا۔

قائدین وفاق المدارس نے سیکورٹی کے باوجود اس قسم کے حملہ پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا،اس موقع پر گلگت حکومت و انتظامیہ سے فوری طور حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو فوری طور علاج کی مکمل سہولیات بھی فراہم پر زور دیا۔

قائدین وفاق المدارس نے مولانا سمیت تمام زخمیوں کی جلد اور فوری صحتیابی کیلئے خصوصی دعاؤں کے اہتمام کی اپیل بھی کی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*