سابق سینیٹر مشتاق احمد کی محفوظ واپسی کے لیے وزارتِ خارجہ سرگرم عمل

اسلام آباد : سابق سینیٹر مشتاق احمد کی محفوظ واپسی کے لیے وزارتِ خارجہ کی کوششیں جاری ہے اور عمان میں اس معاملے پر مسلسل کام ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کی محفوظ واپسی کے لئے وزارت خارجہ سرگرم عمل ہے، وزارت خارجہ عمان میں پاکستانی سفارتخانے کےذریعے معاملےپرکام کر رہی ہے،

ترجمان کا کہنا تھا کہ اردن کی حکومت کے تعاون سےمحفوظ انخلا کے لیے کوششیں جاری ہیں، امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان اردن کی برادرانہ حکومت کے مثالی تعاون پر حکومت پاکستان شکر گزارہے۔

خیال رہے اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے ایک سو سینتیس (137) کارکنوں کو رہا کردیا، جن میں چھتیس (36) ترک شہری بھی شامل ہیں تاہم، اطلاعات کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد اور پاکستانی شہریوں سمیت متعدد سماجی کارکن اب بھی اسرائیلی حراست میں موجود ہیں۔

اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی تحویل سے سینیٹرمشتاق احمدکی بحفاظت رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں، بین الاقوامی شراکت داروں سے رابطے میں ہیں ، سینیٹر مشتتاق محفوظ اوران کی صحت اچھی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*