کراچی میں تاجروں کو گولیوں کے ساتھ بھتے کی پرچیاں موصول ہونے لگی

کراچی : بھتہ خوروں نے تاجروں کو نشانے پر رکھ لیا، گولیوں کے ساتھ بھتے کی موصول پرچیایوں میں بھاری رقوم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھتہ خوروں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے، تاجروں کو گولیوں کے ساتھ بھتے کی پرچیاں موصول ہونے لگیں۔

اس حوالے سے کراچی چیمبر آف کامرس نے خط جاری کیا ، جس میں تاجروں کو محتاط رہنے اور سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔


چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ بھتے کی پرچیاں شہر کے امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اور ان میں بھاری رقوم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

خط میں تاجروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کاروباری احاطوں اور رہائش گاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوٹیج کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) کے ساتھ شیئر کریں۔

خط میں کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد متعلقہ حکام تک پہنچائے جائیں گے تاکہ گھناؤنے جرائم میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری ممکن بنائی جا سکے۔

چیمبر نے مزید کہا ہے کہ تاجر برادری باہمی تعاون کے ذریعے صورتحال پر قابو پانے میں مدد دے تاکہ شہر میں امن و امان کی بحالی یقینی بنائی جا سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*