ملیر تھدو ندی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کا اہم بھتہ خور دہشتگرد ہلاک

کراچی(کرائم رپورٹر)ملیر تھدو ندی بکڑا پیٹری کے قریب پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کے بھتہ کلیکشن نیٹ ورک کا اہم دہشتگرد مارا گیا،اسپیشل لائزڈ انوسٹی گیشن یونٹ نے وصی لاکھو کے گینگ کے گرد گھیرا تنگ کردیا، تفصیلات کے مطابق ملیر ندی بکرا پیڑی کے قریب تھدی ندی کے مقام پر سی آئی اے کے اسپیشل لائزڈ انویسٹی گیشن  یونٹ اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان شدید دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک ملزم مارا گیا،ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کے مطابقپولیس مقابلے میں اہم بھتہ خور ہلاک ہوا انہوں نے بتایا کہ ہلاک ملزم کی شناخت غلام قادر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق غلام قادر گینگ وار گروہ صمد کاٹھیاواڑی کے کراچی نیٹ ورک کو آپریٹ کرتا تھا اور حال ہی میں ملیر سٹی کے علاقے میں ایک معروف بلڈر سے بھتہ طلبی کے واقعے میں بھی ملوث تھا۔ڈی آئی جی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے بھتہ خوری میں استعمال ہونے والا موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے, ایس آئی یو حکام کے مطابق 28 ستمبر کی شام کو جیلانی شاپنگ مال پر ملیر میں شدید فائرنگ ہوئی تھی جس کا مقدمہ 762سال 2025 طارق حمید کی مدعیت میں درج ہواتھا،وصی لاکھو اور صمد نے بلڈر سے پانچ کروڑ بھتہ طلب کیاتھاپولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*