ڈیفنس فیز 5 سے خواجہ سرا کی پھندا لگی لاش برآمد، پولیس نے واقعہ کو خودکشی قرار دے دیا

کراچی(کرائم رپورٹر)جنسی شناخت تبدیل کرانے کا خواہش مند خواجہ سرا زندگی سے مایوس ہوکر پھندے سے جھول گیا’ ڈیفنس فیز 5کے بدر کمرشل سے پھندا لگی خواجہ سرا کی لاش برآمد ہوئی فلیٹ میں سات رہنے والی خاتون کا بیان پولیس نے قلمبند کرلیا’ خودکشی کرنے والے نوجوان کا تعلق خیبرپختونخواہ سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز5خےابان بدر کمرشل اسٹریٹ کے ایک رہائشی فلیٹ سے ہفتے کی شام خواجہ سراء کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی پولیس ذرائع کے مطابق خواجہ سرا جنسی شناخت تبدیلی کا علاج کرارہاتھا خواجہ سرا کی شناخت عبداللہ ولد طفیل کے نام سے ہوئی جس کی عمر 24برس تھی۔ متوفی بدر کمرشل کے ایک فلیٹ میں یسرا نامی خاتون کے ساتھ رہائش پذیرتھاSHOدرخشاں شاہد تاج کے مطابق یسرا کا بیان قلمبند کیاگیا ہے لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ رات تین بجے تک عبداللہ کا انتظار کیا تاہم وہ اپنے والدین سے ملاقات کیلئے گیاتھارات دیر تک وہ واپس نہ لوتا جس کے بعد یسرا اپنے کمرے میںجاکر سوگئی دوپہر 3بجے کے قریب یسرا سو کر اٹھی تو اور کمرے سے باہر آنے کے بعد عبداللہ کے روم میں گئی تو اس نے دیکھا کہ عبداللہ خودکشی کرچکاتھا۔ یسرا نے اپنے دیگر ساتھیوں کوطلب کیا اور پولیس کو عبداللہ کی خودکشی سے متعلق اطلاع فراہم کی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طورپر واقعہ خودکشی کاشاخسانہ ہے۔ عبداللہ نے آخری ملاقات والدین سے کی جن کا بیان قلمبند کرلیاگیا ہے۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان کی لاش ورثاء کے سپرد کردی گئی ہے پولیس کا کہناہے کہ فلیٹ میں سات رہنے والی جواں سال یسرا ساتھی کی افسوسناک ہلاکت پر افسردہ ہے۔جس کا باضابطہ تفصیلی بیان ریکارڈ کیاجائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*