بھارتی وزیردفاع کی اشتعال انگیز دھمکی: "سرکریک کے راستے کراچی نشانہ بنایا جا سکتا ہے”

بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چھڑ گئی تو بھارت سرکریک کے راستے کراچی کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

راجناتھ سنگھ نے شیخی بگھارتے ہوئے کہا: ’’1965 کی جنگ میں بھارتی فوج لاہور تک پہنچ گئی تھی۔ 2025 میں پاکستان کو یاد رکھنا چاہیے کہ کراچی جانے کا راستہ سرکریک سے گزرتا ہے۔‘‘

ان کے ریمارکس کو ماہرین ایک ایسی کوشش قرار دے رہے ہیں جس کا مقصد مئی کے تنازع میں بھارت کی شکست سے توجہ ہٹانا ہے، جب پاکستان نے بھارتی حملوں کو ناکام بنا کر متعدد جنگی طیارے، جن میں جدید رافیل جیٹ بھی شامل تھے، مار گرائے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*