نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے حیدرآباد-سکھر موٹروے (ایم-6) کے مزید حصوں کے لیے ٹینڈر جاری کردیا

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے حیدرآباد-سکھر موٹروے (ایم-6) کے مزید حصوں کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹینڈر سیکشن 4 نوشہرو فیروز تا رانی پور اور سیکشن 5 رانی پور تا سکھر کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ منصوبے کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک نے 475 ملین امریکی ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔

306 کلومیٹر طویل یہ چھ لین موٹروے (ایم-6) مجموعی طور پر پانچ سیکشنز پر مشتمل ہے، جس کی نظرِثانی شدہ پی سی-ون لاگت 395 ارب روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*