ثنا یوسف قتل کیس میں گواہوں کے بیانات ، بڑی پیش رفت سامنے آگئی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے گواہان کو پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔

سرکاری وکیل راجہ نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے تاہم سماعت کے دوران مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہو سکے


عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کی ہدایت جاری کی اور کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے گذشتہ سماعت میں ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کی گئی تھی  جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا تھا۔

فاضل جج نے ملزم سے استفسار کیا  تھا کہ ثنا یوسف کو آپ نے قتل کیا ہے اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟

ملزم عمر حیات نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ایسا کوئی بھی جرم نہیں کیا یہ سب جھوٹ ہے۔

جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کے اوپر الزام ہے کہ آپ نے ثنا یوسف کا موبائل فون بھی چھینا تو  ملزم نے کہا تھا  کہ میرے اوپر جو بھی الزامات لگائے گئے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*