سمندری طوفان ’شکتی‘ شدید طوفان میں تبدیل ، کراچی سے کتنا فاصلہ رہ گیا؟

کراچی : بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ’شکتی‘ شدید طوفان میں تبدیل ہوگیا، جس کے بعد الرٹ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ’شکتی‘ کے حوالے سے ساتواں الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے سمندری طوفان نے مزید شدت اختیار کرتے ہوئے شدید طوفان کی شکل اختیار کرلی ہے۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مغرب کی جانب بڑھا اور اس وقت کراچی کے جنوب مغرب میں 390 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

پیشگوئی کے مطابق ’شکتی‘ طوفان آج شام تک شمال مغرب اور وسطی بحیرہ عرب کی طرف بڑھے گا، تاہم کل مشرق کی طرف رخ موڑنے کے بعد بتدریج کمزور پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ طوفان کے مرکز کے قریب ہواؤں کی رفتار 125 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے، جب کہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں 40 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس دوران کراچی سمیت بدین، ٹھٹہ، سجاول، جامشورو اور سندھ کے دیگر اضلاع میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ماہی گیروں کو 5 اکتوبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*