
بھارت کے معروف اداکار اکشے کمار نے ایک قابل مذمت واقعہ سنایا جو اس وقت پیش آیا جب انکی 13 سالہ بیٹی آن لائن گیم کھیل رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح، ایک میسج موصول ہونے کے بعد،انکی بیٹی نے فوری طور پر گیم بند کر دیا اور اس واقعے کی اطلاع اپنی والدہ کو دی۔ اور انکی معصوم بچی سائبر کرائم کا شکار ہونے سے بچ گئی۔
بھارت کی سب بڑی اردو ویب نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر پولیس کے ’’سائبر آگاہی مہینے‘‘ کی افتتاحی تقریب میں ہالی ووڈ کے ’’کھلاڑی‘‘ یعنی اکشے کمار نے حال ہی میں ایک سنسنی خیز واقعے کا انکشاف کیا۔ انہوں نے سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرے پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح اس کی 13 سالہ بیٹی، نیتارا، ایک گیم کھیلتے ہوئے اس گندی حرکت کا شکار ہونے سے بچ گئی۔ اس واقعے کے بعد اکشے کمار نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں عوام میں شعور اور آگاہی دیں اور اس جرم کو روکنا چاہئے۔ اکشے کمار نے اپنے ذاتی تجربے کا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے سائبر کرائم عام سے لے کر خاص تک ہوسکتا ہے۔۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کی بیٹی نتارا ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے سائبر کرائم کا شکار ہونے سے بچ گئی۔اکشے نے کہا، “میں آپ سب کو ایک چھوٹے سے واقعے کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں جو کچھ مہینے پہلے میرے گھر پر ہوا تھا۔ میری بیٹی ایک ویڈیو گیم کھیل رہی تھی، اور کچھ ویڈیو گیمز ایسے ہوتے ہیں کہ آپ کسی کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔ آپ کسی انجان شخص کے ساتھ کھیل رہے ہوتے ہیں اور اس دوران میسجز کا تبادلہ بھی ہوتا ہے،جب آپ کھیل رہے ہوتے ہیں تو کبھی ادھر سے میسج آتا ہے ، اکشے کمار نے بتایا کہ میری بیٹی نیتارا کو ایک میسج آیا ، ’’کیا آپ مرد ہیں یا عورت؟‘‘ اس نے ‘عورت’ پر کلک کیا، پھر ایک میسج آیا ’’کیا آپ مجھے اپنی عریاں تصاویر بھیج سکتی ہیں؟‘‘ اس پر میری بیٹی نے سب کچھ بند کر دیا اور جا کر اپنی ماں یعنی میری بیوی کو بتایا ۔ اکشے کمار کا کہناتھا کہ چیزیں اس طرح شروع ہوتی ہیں۔ یہ بھی سائبر کرائم کا ایک حصہ ہے۔ان کا کہناتھا کہ اپنی بیٹی کے ساتھ اس واقعے کے بعد وہ مزید محتاط ہو گئے۔ لیکن اس معاملے پر مہاراشٹر حکومت اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہوئے اکشے نے کہا میں وزیر اعلیٰ سے درخواست کروں گا کہ ہماری ریاست مہاراشٹر میں ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت میں ہفتہ وار سائبر پیریڈ ہونا چاہیے، جہاں بچوں کو اس بارے میں پڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ یہ جرم اسٹریٹ کرائم سے بھی زیادہ سنگین ہوتا جا رہا ہے، اس جرم کو روکنا بہت ضروری ہے۔
