سول ایوی ایشن نے سیرین ایئر لائن کا فضائی آپریشن معطل کردیا

مسافروں کی بڑھتی ہوئی شکایات اور ایک بھی طیارہ پرواز کے قابل نہ ہونے پر سی اے اے نے یہ قدم اٹھایا ہے

لاہور: مسافروں کی بڑھتی ہوئی شکایات اور جہازوں کی کمی کے معاملے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر کا فضائی آپریشن معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیرین ایئر لائن کے پاس قابل پروازایک بھی طیارہ نہ ہونے پر فضائی آپریشن معطل کیا گیا اور اس حوالے سے سی اے اے نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں سول ایوی ایشن نے سیرین ایئر کو ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ فوری طور پر واپس کرنے کا حکم دیا ہے کیوں کہ سیرین ایئر فضائی آپریشن کیلئے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد میں ناکام ہوچکی ہے۔

دوسری جانب سیرین ائیر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک جہاز سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے گراؤنڈ ہے، ہم نے سی اے اے سے درخواست کی ہے کہ ہمارے مسافر سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں انہیں وطن واپس لانے کی اجازت دی جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*