
اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پرعائد پابندی اٹھالی اور باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے مشروط اجازت دے دی ہے۔
وزارتِ تجارت کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت تجارت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر2015 پرعائد پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
گوادرفری زون میں منظورشدہ اور رجسٹرڈ مذبح خانوں سے کھالیں برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔
ای سی سی نے 3 ستمبر 2015 کو گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی۔
وزارتِ تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ گدھے کے گوشت اور کھالوں دونوں کے لیے برآمدی پروٹوکولز موجود ہیں، انہی پروٹوکولز کے تحت کھالوں کی برآمد کی سخت نگرانی کی جائے گی اور صرف منظور شدہ افزائشی فارموں کے گدھوں کو استعمال کیا جائے گا۔
وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی گدھے کے گوشت اور کھالوں کے محفوظ اور مناسب ٹھکانے لگانے کے امور کی نگرانی کرے گی۔