اسلام آباد پریس کلب پر پولیس حملے کیخلاف کل ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان

اسلام آباد (2 اکتوبر 2025): پریس کلب پر پولیس حملے کے خلاف پی ایف یو جے نے کل (جمعہ) ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد پریس کلب پر پولیس حملے کے خلاف پاکستان فیڈریل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے کل (جمعہ) کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا ہے کہ صحافی تیاری کریں کل ملک گیر یوم سیاہ منائیں گے۔ ملک بھر میں کے پریس کلبوں میں سیاہ پرچم لہرائے اور احتجاج کیا جائے گا، ریلیوں کے بعد احتجاج ختم ہو جائے گا۔

صدر پی ایف یو جے نے کہا کہ پولیس حملے کے خلاف کل ملک بھر کے پریس کلبوں سے رابطہ کر کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے، اور جو بھی لائحہ عمل ہوگا، پاکستان کا ہر صحافی اس پر لبیک کہے گا۔


افضل بٹ نے کہا کہ آج جو واقعہ ہوا، اس پر صحافی دوست بڑی ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مشورے سے یہ فیصلہ بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب پر حملہ آزادی اظہار رائے اور ملک بھر کے 40 ہزار صحافیوں پر حملہ ہے۔ پریس کلب کا تقدس پامال کیا گیا، جو کسی صورت منظور نہیں۔ اگر اسلام آباد کا پریس کلب محفوظ نہیں تو پھر کسی بھی شہر کا محفوظ نہیں۔ اب ایسا لائحہ عمل بنائیں گے کہ پولیس آئندہ ایسی جرات نہیں کر سکے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*