
کراچی(2 اکتوبر 2025): کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور نارتھ ناظم آباد سے ملنے والے دونوں انسانی دھڑکی شناخت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق 2 روز قبل نارتھ ناظم آباد کے گجر نالے اور گلستان جوہر مغل ہزارہ گوٹھ میں گھر سے ملنے والے د ھڑ کی شناخت ہوگئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر سے ملنے والا سر 32 سالہ امداد حسین کا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امداد حسین دو بچوں کا باپ اور ٹرک ڈرائیور تھا، حسین کا ہزارہ گوٹھ کے مکان سے دھڑ ملا تھا، مقتول کے والد نے بھی پولیس سے رابطہ کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ والد کے مطابق امداد حسین دو روز سے غائب اور نمبر بھی بند تھا، پولیس نے تصاویر دکھائیں تو والد نے شناخت کرلی ہے جبکہ اس واقعہ کا مقدمہ والد کی مدعیت میں گلستان جوہر تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد گجر نالے سے سر بریدہ لاش کی شناخت محمد یوسف کے نام سے ہوئی، مقتول کو اس کے بھائی جنت گل نے شناخت کیا ہے، مقتول مانسہرہ کا رہائشی اور ایک سال قبل کراچی آیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج ہے، ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔