
کراچی کے علاقے معمار موڑ پر فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گلشن معمار موڑ پر کار سوار کی فائرنگ سے کم عمر بچہ جاں بحق اور دوسرا بچہ زخمی ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار شہری عارف شاہ کو حراست میں لے لیا گیا، واقعے میں اب تک ڈکیتی سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے، واقعہ اتفاقیہ طور پر گولی چلنے کے باعث پیش آیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار سوار کے ساتھ کوئی دوسرا ساتھی بھی موجود تھا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں معاملے کا پتا چلا، گاڑی میں سوار شہری پولیس کو مسلسل گمراہ کرتا رہا۔
کار سوار عارف نے پولیس کو گمراہ کرتے ہوئے پہلے کہا کہ وہ بیٹے کو رفع حاجب کے لیے رکا تو مشکوک افراد آئے جنہیں دیکھ کر فائر کیا جو 4 سالہ بیٹے یاسین شاہ اور راہگیر بچے کو لگا۔
ضلع شرقی پولیس کا کہنا تھا کہ تاثر یہ مل رہا ہے کہ فائر گاڑی کے اندر سے ہوا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق کار سوار نے ابتدائی طور پر پولیس سے غلط بیانی کی، کار سے کوئی بڑی قم نہین ملی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔