
انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ہم بغیر ڈرائیورنگ لائسنس کے چالان کو ایک لاکھ تک لے جانے والے تھے لیکن سندھ حکومت نے اتنے زیادہ چالان سےمنع کیا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس پر ہونے والے چالان کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 20 ہزار روپے کا چالان ہو گا۔
کار پر 30ہزار اور ہیوی وہیکل پر50 ہزار چالان ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس پر جرمانے کو 1 لاکھ روپے تک جانے کا ارادہ تھا تاہم سندھ حکومت نے منع کر دیا۔
آئی جی نے واضح کیا کہ جب تک ڈرائیونگ لائسنس کو بہتر نہیں کریں گے ٹریفک کا نظام بہتر نہیں ہو سکتا، 3لاکھ لوگوں نے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے ہیں۔
کراچی میں شہریوں کوآن لائن ایپ سے ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے میسجز موصول ہونے لگے۔
آن لائن ایپ کے ذریعے ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے اور جعلی پیغامات موصول ہونے پر ٹریفک پولیس نے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔
حکام نے بتایا کہ آن لائن ادائیگی کے پیغامات جعلی، گمراہ کن اور فراڈ پر مبنی ہیں، ان کا ٹریفک پولیس یا کسی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔
حکام نے واضح کیا کہ چالان کی ادائیگی کے لیے کسی فرد کو ایس ایم ایس نہیں بھیجے جاتے۔