موٹر سائیکلیں چھوڑ کر سائیکلیں چلانی پڑیں گی، پیٹرول مہنگا ہونے پر عوام پھٹ پڑے

کراچی : پیٹرول مہنگا ہونے پر پاکستانی عوام پھٹ پڑے اور کہا عوام پر ظلم کیا گیا ، موٹرسائیکلیں چھوڑ کر سائیکلیں چلانی پڑیں گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام پر پھر پیٹرول بم گرادیا گیا تاہم پاکستانی عوام نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کردیا اور حکومت سے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

عوام نے شکوہ کیا کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے دیگراشیا بھی مہنگی ہوجائیں گی، حکومت غریب اورمتوسط طبقےکی مشکلات کا احساس کرے، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سےغریب کی قوتِ خرید مزید کم ہوگی، حکومت کو چاہیئے عوام کو ریلیف فراہم کرے


شہریوں کا مزید کہنا تھا عوام پر ظلم کیا گیا، پہلے ہی پیٹرول مہنگا ہے، غریب مزید پس جائیں گے، موٹرسائیکلیں چھوڑ کر سائیکلیں چلانی پڑیں گی۔

یاد رہے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا ، پیٹرول چار روپے سات پیسے فی لیٹر مہنگا، ڈیزل چار روپے چار پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔

جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت دوسو اڑسٹھ روپے اڑسٹھ پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت دوسو چہتر روپے اکیاسی پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی تاہم قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*