موبائل نیٹ ورکس کی سروس بری طرح متاثر، عوام شدید برہم

کراچی: ملک کے بڑے موبائل نیٹ ورک فراہم کرنے والے اداروں جاز، زونگ، ٹیلی نار اور یوفون کی ناقص کارکردگی پر عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ دن بدن نیٹ ورک سروسز خراب ہوتی جا رہی ہیں، سگنل ڈراپ ہونے کی شکایات عام ہیں اور بعض اوقات مکمل سگنل ہونے کے باوجود انٹرنیٹ درست طریقے سے کام نہیں کرتا۔ عوامی حلقوں نے اسے “سروس کے نام پر مذاق” قرار دیا ہے۔

شہریوں نے الزام عائد کیا کہ کمپنیاں پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ تو کر رہی ہیں مگر سروس کا معیار دن بہ دن گرتا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق 4G کے نام پر فراہم کی جانے والی اسپیڈ اکثر 2G سے بھی بدتر ہوتی ہے۔

صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو نیٹ ورک کو درست طریقے سے چلایا جائے ورنہ اسے مکمل طور پر بند کر دیا جائے تاکہ عوام کو دھوکہ نہ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ “جھوٹے وعدے اور ناقص سروسز بند ہونی چاہئیں، عوام مزید برداشت نہیں کریں گے۔”

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*