ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان آکر مجھ سے وصول کرلے، محسن نقوی کا صدر بی سی سی آئی کو واضح جواب

دبئی: ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی )کے صدر محسن نقوی نےکہا ہےکہ بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کی ٹرافی چاہیے تو  بھارتی کپتان اے سی سی کے دفتر  آکر  مجھ سے  وصول کرلے۔

محسن نقوی کی زیر صدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں  بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر  راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق صدر اے سی سی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق  راجیو شکلا نے ٹرافی لینےکے لیے محسن نقوی  سے مسلسل اصرار کیا تو  انہوں نے جواب دیا کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے توکپتان  اے  سی سی کے دفتر  آکر مجھ سے  وصول کرلے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کی ٹرافی دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

خیال رہےکہ  بھارتی  کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کا فائنل جیتنےکے بعد صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا تھا۔

بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تو صدر اے سی سی محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے اور  ایشیا کپ کی تقریب فاتح ٹیم کو ٹرافی دیے بغیر ہی ختم ہوگئی اور انتظامیہ ٹرافی اپنے ساتھ لے گئی۔ بھارتی ٹیم کھڑی انتظار کرتی رہ گئی لیکن ٹرافی بھارتی کرکٹ ٹیم کو نہیں دی گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*