ثنا جاوید کے جعلی فیس بک اکاؤنٹ پر اصل اکاؤنٹ سے زیادہ فالوورز ، ادکارہ نے رپورٹ کرادی

اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنائے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جس اکاؤنٹ کے زیادہ فالوورز ہیں، وہ ان کے نام سے بنایا گیا جعلی اکاؤنٹ ہیں۔ثنا جاوید نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے نام سے بنائے گئے جعلی فیس بک اکاؤنٹ کی اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا کہ جعلی اکاؤنٹ کو میٹا کی جانب سے ویریفائی کیسے کیا گیا؟ اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ وہ مذکورہ جعلی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی کسی بھی پوسٹ کو ری شیئر نہ کریں اور یہ کہ انہوں نے جعلی اکاؤنٹ کے خلاف رپورٹ درج کروادی۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے متعلقہ حکام کو بھی اپنے نام سے بنائے گئے جعلی فیس بک اکاؤنٹ سے متعلق آگاہ کردیا ہے، وہ بھی جلد ہی جعل سازوں کے خلاف کارروائی لیں گے۔اداکارہ کے جعلی اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 17 لاکھ جب کہ اصل اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 12 لاکھ تک ہے۔اداکارہ کی جانب سے جعلی اکاؤنٹ کی نشاندہی کے بعد ان کے نام سے بنایا گیا جعلی اکاؤنٹ غیر فعال ہوگیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*