سونے کی قیمت میں آج بھی 3 ہزار سے زائد کا اضافہ، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

کراچی:  مسلسل اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت  تاریخ کی  بلندیوں کو چھورہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونے  کی قیمت  3178 روپے اضافے سے 4 لاکھ 6 ہزار 78 7روپے ہوگئی ہے۔

ایسو سی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت2725 روپے اضافے سے 3 لاکھ 48 ہزار 746  روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 37 ڈالر اضافے سے 3855 ڈالر فی اونس ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*