بھینس کالونی میں پولیس افسر ڈکیتی مزاحمت پر شہید، سہراب گوٹھ میں افسر کی بیوہ قتل


کراچی ( کرائم رہورٹر رائو عمران)شہر میں پولیس کی سیریل کلنگ جاری ہے بھینس کالونی میں پولیس افسر کو ٹاگٹ کلرز نے شہید کردیاشہر میں ایک گھنٹے میں سہراب گوٹھ اورملیر  پولیس افسر  اورپولیس افسر کی بیوہ سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تفصیلات کےمطابق بھینس کالونی روڈ نمبر 09 کے قریب فائرنگسے  پولیس افسرشہید ہوگیا نعش  کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا جہاں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت55 سالہ قیصر علی ولد دوست محمد کے نام سے ہوئی ابتدائی اطلاع کے مطابق شہید پولیس افسر بس میں سوار ہوکر بھینس کالونی نمبر 9 بھینسوں کے باڑے پہنچا ، وہاں دو ملزمان نے اس سے لوٹ مار کی کوشش کی ، شہید پولیس افسر قیصر نے شدید مزاحمت کی اور ایک ملزم کو قابو کر لیا ، اس دوران ایک ملزم نے پولیس افسر کو گولی مار دی ، پولیس کے مطابق موبائل فون جیب میں موجود ہے ، کیش موجود نہیں ہے ، واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔


ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا،  اے ایس آئی قیصر سادہ لباس تھا، تعیناتی سعود آباد تھانے میں تھا


سہراب گوٹھ کی حدود سائیں داد ابراہیم گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے
پولیس افسر کی بیوہ 45 سالہ نازیہ گولی لگنے سے جابحق ہوگئی اطلاع ملنے پر پولیس کرائم سین پر پہنچ گئی تھی پولیس کے مطابق
فائرنگ سے ہلاک ہونیوالی نازیہ اے ایس آئی غلام عباس چنہ کی بیوہ تھی ایک ملزم نے پیچھے سے آکر تین سے چار گولیاں ماریں
  قبل ازیں ملیر الامین سوسائٹی کے قریب آپسی جھگڑے  میں فائرنگ سے  ایک شخص جاں بحق ہوگیاجاں مقتول کی شناخت غلام مصطفی کے نام سے ہوئی ہے،

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*