پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز دن، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ایک اور ریکارڈ ساز دن رہا جہاں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح بنائی اور بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

آج کاروباری روز کے  اختتام پر کے ایس ای  100 انڈیکس 1590 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 63 ہزار 847 پوئنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس نے اپنی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 63 ہزار 903  بنائی۔

بازار میں آج  1.28 ارب شیئرز کے سودے 65.76 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 119 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 162 ارب روپے ہوگئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*