
کراچی: سندھ میں ایچ پی وی ویکسین یشن مہم کے دوران مزید ہدف حاصل کرنے کے لیے محکمہ صحت نے کیچ اپ ڈیز (مہم میں توسیع) کا اعلان کردیا۔
ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کے کیچ اپ ڈیز کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔
ڈائریکٹر ای پی آئی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مہم کے ابتدائی 12 روز کے دوران صوبے بھر میں 59 فیصد بچیوں کو ویکسین دی گئی جب کہ مزید ہدف کے حصول کے لیے 29 ستمبر سے یکم اکتوبر تک کیچ اپ ڈیز منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 80 فیصد سے کم کوریج والے اسکولوں میں ویکسی نیشن سیشنز دوبارہ منعقد کیے جائیں گے جب کہ تمام فیلڈ ٹیموں اور سپروائزرز کو بغیر اضافی بجٹ کیچ اپ سرگرمیاں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ڈائریکٹر ای پی آئی سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو مہم کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
