
کراچی(کرائم رپورٹر)بھارتی خفیہ ایجنسی(را) کا گرفتار ایجنٹ انجام کو پہنچا’ انسداد دہشت گردی عدالت نے 114سال قید کی سزا سنادی’ ملزم کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اسے جیل بھیجنے کاحکم جاری کردیاگیا۔ گرفتار ایجنٹ کو اسپیشلائزانویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پور سے دستی بم ‘ آوان بم اور لانچر سمیت غیرقانونی ہتھیار کے ساتھ گرفتار کیاتھا۔ جس کے سنسنی خیز انکشافات نے بونچال مچا رکھاتھا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی(را) کے ایجنٹ کو جرم ثابت ہونے پر114 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ اے ٹی سی میں (را ایجنٹ سلیم )سے بارودی مواد کی برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سلیم کو سو سال سے زائد قید کی سزا سنائی اور مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔عدالت نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا، پراسکیویشن کے مطابق سلیم کو ایس آئی یو نے ماڑی پور کے علاقے مچھلی چورنگی منوڑہ روڈ سے گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے دستی بم، آوان بم، لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔پراسکیوشن کے مطابق سلیم نے دوران تفتیش بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق کا اعتراف کیا، اس نے 2012سے 2014تک 3 مرتبہ بھارت کا دورہ کیا، اور وہ 1989میں غیر قانونی طریقے سے بھارت سے پاکستان آیا تھا۔عدالت کو پراسکیوشن نے بتایا کہ ملزم سلیم نے جعل سازی سے پاکستانی دستاویز اور پاسپورٹ حاصل کی تھیں، اس نے بتایا تھا کہ وہ بھارت کے شہر گجرات میں رکشہ چلاتا تھا، گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے 4 پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے۔واضح رہے کہ گرفتار ایجنٹ کو8 اکتوبر سال2024 کو گرفتار کیاگیاتھا۔ جس کے خلاف اسپیشلائز انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ ایس آئی یو نے ملزم کے خلاف ماہرانہ تفتیش شواہد کا حصول اور پراسیکیوشن کے دوران انتہائی سنجیدہ کیس لڑا جس کے باعث بھارتی خفیہ ایجنسی(را) کے ملزم کو سزا سنادی گئی۔