
کراچی: لانڈھی میں 7 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان نے پولیس تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا۔
3 روز قبل لانڈھی 36 بی کی کچرہ کنڈی سے 7سال کے سعد کی لاش ملی تھی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور جلد ہی حقائق تک پہنچ کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کی جانب سے پولیس کو دیا گیا جس میں ملزمان نے نہ صرف جرم کا اعتراف کیا بلکہ یہ تفصیل بھی بتائی انہوں نے کس سفاکی کے ساتھ اس جرم کا ارتکاب کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچے کو 18ستمبر کو اغوا کیا اور زیادتی کے بعد قتل تک کی واردات 2 گھنٹوں میں انجام دی۔
پولیس کے مطابق والدین کی جانب سے گمشدگی کا مقدمہ درج کراتے ہی علاقے میں ایسے افراد کی معلومات جمع کرنا شروع کردی تھی جو اپنے گھروں میں اکیلے رہ رہے ہوں، اس دوران اس باڑے کی نشاندہی بھی ہوئی جس میں مرکزی ملزم حسن اکیلا رہتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ بچے کی تلاش کے دوران اس کی لاش کی نشاندہی بھی دونوں مرکزی ملزمان نے ہی کی تھی۔