گزشتہ مالی سال 4 ارب 13 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا، کے الیکٹرک

کراچی میں بجلی کی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال 4 ارب 13 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا۔

کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2024 میں پاکستان کی معیشت مجموعی طور پر سست روی کا شکار رہی اور معاشی سرگرمیوں میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی،  جی ڈی پی کی شرح نمو 2.51 فیصد رہی جبکہ افراط زر اور مانیٹری پالیسی کی شرح بدستور بڑے چیلنج کے طور پر موجود رہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2024 میں مشکل کاروباری ماحول کا باعث بنا جس کا دباؤ توانائی کے شعبے، بالخصوص کمپنی پر نمایاں رہا، ان مشکلات کی وجہ AT&C نقصانات میں 1.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو ماضی کی معاشی رکاوٹوں کے دیرپا اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق مالی سال 2024 میں کے الیکٹرک کو 4.13 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع ہوا جو ایکویٹی پر 3.56 فیصد اور پراپرٹی، پلانٹ اور ایکوپمنٹ (PPE) پر 0.87 فیصد منافع کے برابر ہے۔

کے الیکٹرک نے 900 میگاواٹ کے بی کیو پی ایس III پلانٹ کو اپنے فِلیٹ میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ اگست 2023 میں 49.5 فیصد (HHV) کی بلند فِلیٹ گراس ایفیشنسی حاصل کی اور مالی سال 2024 کے دوران حد درجہ 3550 میگاواٹ کی ترسیل ممکن بنائی۔

اسی عرصے کے دوران دو بڑے 500 کے وی کا کے کے آئی اور 220 کے وی کا دھابیجی 2   کا منصوبہ  کامیابی سے مکمل کیا، کے الیکٹرک کی نیشنل گرڈ سے بجلی کے حصول کی صلاحیت تقریباً 2000 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*