کراچی لانڈھی میں 7 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کے بعد قتل کے الزام میں 2 افراد گرفتار

ملزمان میں حسن باڑے کا ملازم اور سہیل بریانی کی دکان چلاتا تھا، ملزم سہیل سعد کو چیز دلانے کے بہانے باڑے میں لیکر گیا جہاں حسن بھی موجود تھا: حکام— فوٹو:اسکرین گریب

کراچی کے علاقے لانڈھی میں 7 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پانچ روز قبل لانڈھی 36 بی سے لاپتا ہونے والے سات سال کے سعد کی بوری بند لاش گزشتہ رات کچرا کنڈی سے ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتا چلا کہ سعد کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

ایس ڈی پی او لانڈھی ڈاکٹر فائزہ سوڈھر کے مطابق واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام نے بتایاکہ ملزمان میں حسن باڑے کا ملازم اور سہیل بریانی کی دکان چلاتا تھا، ملزم سہیل سعد کو چیز دلانے کے بہانے باڑے میں لیکر گیا جہاں حسن بھی موجود تھا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سہیل قریشی اور حسن نے اعتراف جرم کر لیا ہے، ملزمان کا ڈی این اے بھی کروایا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*