وزیر اعظم شہباز شریف اور 6 مسلم ممالک کے رہنما 23 ستمبر کو ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف کے نیویارک میں مصروفیات کا شیڈول سامنے آ گیا ہے۔ پروگرام کے مطابق وہ منگل، 23 ستمبر کو سعودی عرب اور قطر سمیت چھ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر نے پاکستان، سعودی عرب، ترکی، قطر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور مصر کے رہنماؤں کو مشترکہ ملاقات کے لیے مدعو کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف 26 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اس دوران ان کی کئی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی طے پا گئی ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر امریکی صدر اور منتخب مسلم رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں شریک ہوں گے، جہاں علاقائی اور عالمی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*