کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے واجبات 203 ارب روپے تک پہنچ گئے

وفاقی حکومت کے کے الیکٹرک پر مجموعی واجبات جولائی 2024 کے مقابلےمیں ساڑھے 5 ارب روپے زیادہ بنتے ہیں۔ فوٹو فائل

اسلام آ باد: کےالیکٹرک پرجولائی 2025 تک وفاقی حکومت کے مجموعی واجبات 203 ارب روپےکی سطح پر پہنچ گئے جو  جولائی 2024 کے مقابلےمیں ساڑھے 5 ارب روپے زیادہ بنتے ہیں۔

تاہم اس سال جون کے مقابلے میں کے الیکٹرک کے مجموعی واجبات میں 15 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سرکاری دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ جون 2025 کےمقابلےجولائی 2025 میں کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے مجموعی واجبات 15 ارب روپے کم ہوئے ہیں تاہم سود کی مد میں واجبات جون کی187 ارب روپے کی سطح پر برقرار ہیں، صرف اصل رقم کےحجم میں 15ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*