ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم پر فرد جرم عائد کردی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج محمد افضل مجوکا نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

صحت جرم سے انکار پر عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ ثنا یوسف کو آپ نے قتل کیا ہے کیا کہتے ہیں؟

جج نے ملزم سے استفسار کیا آپ کے اوپرالزام ہے کہ آپ نے ثنا یوسف کا موبائل فون بھی چھینا جس پر ملزم نے جج کو جواب دیا کہ میں نے ایسا کوئی بھی جرم نہیں کیا یہ سب جھوٹ ہے۔

ملزم عمر حیات نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو جھوٹ قرار دیا۔

بعد ازں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*